• news

عوامی مرکز میں 500 کمپنیوں کا ڈیٹا جلا: ذرائع

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) عوامی مرکز آتشزدگی میں 500 کمپنیوں کا ڈیٹا جلنے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کے 3 منزلوں پر موجود دفاتر جل گیا۔ جلنے والا ڈیٹا آٹو موبائل پالیسی پر عملدرآمد اور آڈٹ سے متفق تھا۔ ڈیٹا چند ماہ پہلے آٹو موبائل کمپنیوں کے آڈٹ کے لئے اکٹھا کیا گیا تھا۔ جلنے والا ڈیٹا دوسرے تیسرے اور چوتھے فلور پر موجود تھا۔ ڈیٹا آڈٹ کے بعد نئی آٹو کمپنیوں کو سرمایہ کاری کی اجازت ملنا تھی۔ جلنے والے ڈیٹا کا بیک اپ نہ ہونے کا بھی خدشہ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن