• news

پاکستان اور بوسنیا کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات مزید بڑھانے کی ضرورت ہے : صدر ممنون

آستانہ(صباح نیوز)صدرمملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان بوسینا ہرزگوینیا کے ساتھ اپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے ۔دونوں ملکوں کے درمیان معیشت سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق صدر ممنون حسین نے آستانہ میں پاکستانی وفد کے ہمراہ بوسنیا ہرزگوینیا کے صدر باقر عزت بیگوچ سے ملاقات کی ملاقات میں صدر ممنون حسین نے کہا کہ پاکستان بوسنیا کے ساتھ اپنے تعلقاتکو خصوصی اہمیت دیتا ہے یہ تعلقات باہمی اعتماد کی بنیاد پر قائم ہیں۔پاکستان بوسنیا کے ساتھ معیشت سمیت تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے اور مضبوط بنانے کے لیے پر عزم ہے۔دونوں رہنماﺅں نے اتفاق کیا کہ بوسنیا اور پاکستان کے درمیان کاروباری افراد کے درمیان عوامی رابطوں اور مشترکہ منصوبوں کے آغاز کی ضرورت ہے۔ بوسنیا کے صدر نے ماضی میں مشکل وقت میں پاکستان کی طرف سے کی گئی مدد کو سراہا اور دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

ای پیپر-دی نیشن