• news

افغانستان نے بھارت کی سلامتی کونسل میں مستقل رکنیت کی حمایت کر دی

نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ+ این این آئی) افغان وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی نے بھارتی ہم منصب سشما سوراج سے ملاقات کی۔ مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ بھارتی وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت افغان عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا رہے گا۔ سرحد پار دہشت گردی، دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے متحد ہیں۔ ایران کے ساتھ 3 رکنی تعاون سے چابہار بندرگاہ پر پیش رفت ہوئی ہے۔ آئندہ ہفتوں میں افغانستان کو گندم کی فراہمی شروع کریں گے۔ افغان وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی نے کہا کہ افغانستان بھارت کی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت کی حمایت کرتا ہے۔ دونوں ممالک دہشت گردی اور انتہا پسندی سے متاثر ہیں۔ دہشت گردی انتہا پسندی دونوں ممالک اور خطے کے استحکام کے لیے خطرہ ہے۔ بھارت یا کسی اور ملک سے دوستی، دیگر پڑوسی ممالک کیخلاف نہیں۔ موجودہ علاقائی صورتحال بھارت افغانستان کو زیادہ قریب لے آئی ہے۔ سشما سوراج نے افغانستان کو سٹریٹجک شراکت دار قرار دیا۔ افغانستان کے ساتھ 116 نئے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا۔

ای پیپر-دی نیشن