• news

مزار شریف: افغان مریض کی فائرنگ سے ریڈ کراس ورکر ہسپانوی خاتون ڈاکٹر ہلاک

مزار شریف (اے ایف پی) افغان شہر مزار شریف کے بحالی سنٹر میں وہیل چیئر پر بیٹھے مریض نے فائرنگ کر کے ہسپانوی فزیو تھراپسٹ اور ریڈ کراس کی ورکر 38 سالہ لورینا پریز کو قتل کر دیا۔ خاتون یہاں معذور بچوں کا علاج معالجہ کرتی تھی۔ پریز کو ہسپتال لے جایا گیا لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے چل بسی۔ آئی سی آر سی کی سربراہ مونیکا نے کہا ہمارے اس خبر نے دل توڑ دیے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن