ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں کے کھانے کیلئے ساڑھے تین کروڑ روپے مختص
لاہور(نمائندہ سپورٹس+ سپورٹس رپورٹر) ورلڈ الیون اور قومی کرکٹ ٹیم کے درمیان آزاد کپ ٹی ٹونٹی سیریز کی حفاظتی ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں کے کھانے کیلئے ساڑھے3 کروڑ روپے کے فنڈز مختص کر دئیے گئے۔ آئی جی پنجاب نے اہلکاروں کیلئے 10سے 15ستمبر دوران ڈیوٹی کھانے کی فراہمی کیلئے فنڈز مختص کئے ہیں۔ تمام اہلکاروں کو ڈیوٹی پوائنٹس پر کھانا فراہم کیا جائے گا۔