• news

ورلڈالیون سیریز کامیاب ہوئی تو جنوبی افریقہ پاکستان کا دورہ کرنے والی پہلی ٹیم ہوگی : گریم سمتھ

لاہور (سپورٹس ڈیسک) ایک جانب ورلڈ الیون کی پاکستان آمد اور اس کے باعث بین الاقوامی کرکٹ کے دروازے کھلنے کی خوشی ہے تو دوسری جانب جنوبی افریقہ کے سابق کپتان گریم سمتھ نے بھی پاکستانیوں کو انتہائی شاندار خوشخبری سنا دی ہے جن کا کہنا ہے کہ اگر یہ سیریز کامیابی ہوئی تو مجھے کوئی شک نہیں کہ ہماری ٹیم پاکستان کا باقاعدہ دورہ کرنے والی سب سے پہلے ٹیم ہو گی۔مقامی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے گریم سمتھ نے کہا کہ ورلڈ الیون ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے پاکستان کا دورہ کرنا فاف ڈوپلیسی کیلئے بہت شاندار بات ہے۔ میں نے پاکستان کے 4 سے 5 دورے کئے ہیں اور وہاں کرکٹ کھیلنے میں بہت لطف آتا ہے اور میں یہ بھی جانتا ہوں کہ اپنی ہوم سیریز بھی کسی دوسرے ملک کے میدان پر کھیلنا کیسا لگتا ہے اور یہ بہت ہی مشکل ہوتا ہے لیکن اب پاکستانی شائقین کرکٹ اپنے اور غیر ملکی کرکٹ ہیروز کو ملک کے میدانوں میں کھیلتا دیکھیں گے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر سب کچھ ٹھیک ہوا اور یہ سیریز کامیاب رہی تو اس سے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ واپس آ جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن