• news

سیکرٹریٹ کے قریب ہوٹل سے مبینہ دہشت گرد گرفتار، ٹیکسلا میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام

لاہور + ٹیکسلا (نامہ نگار+آئی این پی) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سول سیکرٹریٹ کے قریب ہوٹل پر چھاپہ مار کر عرفان نامی مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔جسے نامعلوم مقام پر منتقل کرکے تحقیقات کی جا رہی ہے کہ دہشت گرد کا ٹارگٹ ورلڈ الیون کرکٹ ٹیم تھا یا کسی سیاسی جماعت کو ٹارگٹ کیا جانا تھا۔ ادھر ٹیکسلا میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے پولیس نے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے قبضہ سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا۔

ای پیپر-دی نیشن