راولپنڈی : خاتون پر تیزاب پھینکنے والے کو 29 سال قید،17 لاکھ روپے جرمانہ
راولپنڈی(صباح نیوز) راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نمبر ایک کے جج اصغر نیازی نے خاتون پر تیزاب پھینکنے والے مجرم کو 29 سال قید اور17 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی۔ مجرم کو جرمانہ ادا نہ کرنے پر مزید 18 سال قید کی سزا بھگتنا ہوگی۔تیزاب گردی کا یہ واقعہ صادق آباد کے علاقے میں پیش آیا تھا جہاں زبیر نامی شخص نے ایک خاتون پر تیزاب پھینک دیا تھا۔