• news

نامعلوم افراد کے تشدد سے نوجوان قتل‘ حادثات میں 2 افراد جاں بحق

فیروز والا (نامہ نگار) نامعلوم افراد نے تشدد کرکے 26 سالہ نوجوان کو ہلاک کرنے کے بعد نعش نالہ ڈیک میں پھینک دی۔ راہگیروں نے اجنبی نوجوان کی نعش نالہ ڈیک میں پڑی دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔ قتل کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔ تاہم مقتول کی شناخت نہ ہوسکی۔ دریں اثناء جی ٹی روڈ کی آبادی ایان پور سٹاپ کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل سوار کی ٹکر لگنے سے 13 سالہ لڑکا فیضان صفدر ہلاک ہوگیا۔ مجاہد ہوٹل مریدکے کے قریب نامعلوم گاڑی نے اجنبی شخص کو ٹکر مار دی جسے شدید زخمی حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔

ای پیپر-دی نیشن