• news

سرگودھا میں وکلاء پر مقدمے کے خلاف صوبہ بھر میں وکلاء کی ہڑتال

لاہور (وقائع نگار خصوصی) پنجاب بار کونسل کی کال پر سرگودھا میں وکلاء پر مقدمے کے اندراج پر صوبے بھر کی عدالتوں میں ہڑتال کی گئی۔ ہڑتال کی وجہ سے ہزاروں مقدمات کی سماعت نہ ہو سکی۔ کرکٹ میچ اور وکلاء ہڑتال کی وجہ سے ملزمان کی عدالتوں میں پیش نہ ہونے سے مقدمات کی سماعت متاثر ہوئی۔ لاہور کی عدالتوں میں وکلاء کی جزوی ہڑتال ہوئی۔ رانا انتظار حسین‘ مدثر چودھری نے کہا پورے پاکستان کے وکلاء ایک ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن