• news

ڈی پورٹ پاکستانیوں کے فلاح کیلئے یورپی یونین سے ملکر کام کر سکتے ہیں: جاوید اقبال

لاہور (سپیشل رپورٹر) یورپی یونین کے وفد برائے پاکستان کے ہیڈ آف کوآپریشن برنارڈ فرانکوئس اور سیکنڈ سیکرٹری مس انجی بورگ زورن نے اوورسیز پاکستانی کمیشن پنجاب کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا اور ڈائریکٹر جنرل سید جاوید اقبال سے ملاقات کی ملاقات کے دوران بیرون ملک سے ڈی پورٹ ہونے والے پاکستانیوں کی بحالی کے طریقہ کار کے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا سید جاوید اقبال بخاری نے وفد کے ارکان کو بتایا کہ پاکستان واپس آنے والوں کی فلاح اور ان کے مسائل کے ازالے کیلئے او پی سی اور یورپی یونین مل کر کام کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ سمندر پار مقیم افراد کی شکایات کے حل کے ضمن میں او پی سی ایک موٹر پلیٹ فارم کی حیثیت اختیار کر چکا ہے جس نے ابتک ہزاروں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل خوش اسلوبی سے حل کئے ہیں برنارڈ فرانکوئس نے سمندر پار مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے حوالے سے او پی س کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس ادارے کا قیام ایک خوش آئند بات ہے۔

ای پیپر-دی نیشن