ایل ڈی اے میں کروڑوں کی کرپشن میں ملوث 3 ملزموں کی 50 لاکھ روپے پلی بارگین کی درخواست منظور
لاہور (اپنے نامہ نگار سے ) احتساب عدالت کے جج امتیاز حسین نے ایل ڈی اے میں کروڑوں روپے کی کرپشن میں ملوث 3ملزمان کی 50لاکھ روپے پلی بارگین کی درخواست منظور کرلی۔عدالت نے حاجی انور کو 20لاکھ جبکہ سلیم اور حافظ شوکت کو 15،15لاکھ روپے جمع کروانے کا حکم دیا ۔ ایل ڈی اے کے سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر حاجی انور اور حافظ شوکت، عامر عبدالرحمن، اور سلیم نے کروڑوں کی کرپشن کی۔ چند روز قبل دو اور ایل ڈی اے ملازم اعجاز رشید اور خالد پرویز بھی پلی بارگین کے تحت بھاری رقم ادا کر کے رہائی پا چکے ہیں۔ ان میں سے اعجاز رشید نے 30 لاکھ روپے اور خالد پرویز نے 25 لاکھ روپے ادا کئے تھے۔