سالانہ تحفظ ختم نبوت کانفرنس 21 ستمبر کو مرکزی دفتر احرارمسلم ٹاﺅن میں ہو گی
لاہور (خصوصی نامہ نگار)پارلیمنٹ میں قادےانیوں کو غےر مسلم اقلیت قراردیئے جانے کے تارےخی فےصلے کی مناسبت سے 21ستمبر جمعرات کو مرکزی دفتر احرارنیو مسلم ٹاﺅن میں سالانہ تحفظ ختم نبوت کانفرنس قائد احرارعطاالمہیمن بخاری کی زیرسرپرستی اور جامعہ اشرفیہ کے مہتمم مولاناحافظ فضل الرحیم اشرفی کی زیرصدارت ہوگی۔ہے جس میں حافظ عاکف سعےد، پیر اعجاز ہاشمی، مولانا زاہدالراشدی،مولاناامجد خان، مولانا محب النبی، مولانا عبدالرﺅف فاروقی، عبداللطیف خالد چیمہ، کفیل بخاری، قاری یوسف و دیگر شرکت وخطاب کرینگے۔میاں اویس اور قاسم بلوچ نے بتاےا ہے کانفرنس کے انتظامات تےزی سے مکمل کئے جارہے ہیں۔