روہنگیا مہاجرین کو شیلٹر، خوراک اورادویات کی اشد ضرورت ہے:محمد عبدالشکور
لاہور(خصوصی نامہ نگار)الخدمت فاو¿نڈیشن پاکستان اورہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ کے زیرِ اہتمام روہنگیا مسلمانوں کو درپیش مسائل اور ممکنہ حل کے حوالے سے اسلام آبادمیں خصوصی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔محمد عبدالشکور نے اس موقع پر کہا کہ روہنگیا مہاجرین کو شیلٹر، خوراک اورادویات سمیت دیگر بنیادی ضروریات زندگی فراہم کرنے کی اشد ضرورت ہے۔