دنیا میں امن کےلئے ظلم کا خاتمہ ضروری ہے: اللہ رکھا،جاویدانجم
لاہور (پ ر) بنگلہ دیش کی وزیراعظم حسینہ واجد نے بھی روہنگیا مسلمانوں کو پناہ دینے کی بجائے ان سے منہ موڑنے کا اعلان کرکے ظلم پر ظلم کر دیا جو کہ انتہائی افسوس کن ہے جب کہ عالمی برادری اور اقوام متحدہ نے ظلم سے چور مسلمان انسانیت کو تحفظ دینے کے لئے کبھی کوئی موثر قدم نہیں اٹھایا۔ ان خیالات کا اظہار اسمبلی آف بیسٹ نیشن فاﺅنڈیشن کے صدر اللہ رکھا اور انفارمیشن سیکرٹری جاوید انجم نے برما کے مسلمانوں کی حالت زار پر کیا۔