• news

انصار الشریعہ کے تمام دہشت گرد پکڑ لئے تنظیم پر پابندی لگا رہے ہیں: احسن اقبال

اسلام آباد(اے این این) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ کراچی میں خواجہ اظہار پر حملے میں ملوث دہشت گرد تنظیم انصار الشریعہ کے سربراہ سمیت اسکے تمام دہشت گرد گرفتار کر لئے گئے، اس تنظیم کا باب بند، پابندی عائد کی جا رہی ہے۔ ایم کیو ایم سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو سیاست کی مکمل آزادی ہے، ڈاکٹر عاصم کو باہر جانے کا حکم سپریم کورٹ نے دیا، ہم نے قومی ایکشن پلان پر موثر عمل کا فیصلہ کیا، صوبوں کے ساتھ اجلاس میں طے ہوا ہے وفاق المدارس کا بنایا گیا طلباء فارم لازمی پر کرایا جائے گا، دنیا ٹرمپ کے ساتھ نہیں، روس، چین اور یورپی ممالک نے پاکستان کی تائید کی جو خوش آئند ہے، برکس اعلامیے والی باتیں ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں بھی تھیں۔ ہمیں نیشنل ایکشن پلان کو بہتر طریقے سے چلانا اور پڑھے لکھے نوجوانوں کو دہشت گردی کی لعنت میں پڑنے سے روکنا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن