• news

بجوات سیکٹر: بلااشتعال بھارتی گولہ باری‘ فائرنگ سے 45سالہ شخص شہید

سیالکوٹ(نامہ نگار) بھارت نے بلا اشتعال ورکنگ باؤنڈری کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بجوات سیکٹر کی یونین کونسل پھوکلیان پر گولہ باری اور فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں 45سالہ شخص شہید جبکہ درجنوں مویشی بھی مارے گئے۔ بدھ کی شام کو بھارتی سیکورٹی فورس نے ورکنگ باؤنڈی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بجوات سیکٹر کی یونین کونسل پھوکلیان کی سول آبادی پر مارٹروں سے گولہ باری اور فائرنگ شروع کی جس کے نتیجہ میں دیاروالی گاؤں کا پنتالیس سالہ ظہور الٰہی ولد احمد خان شہید ہو گیا۔ بھارتی فائرنگ کا رینجرز کے جوانوں نے بھرپور جواب دیا۔ بی ایس ایف کی گولہ باری اورفائرنگ کی وجہ سے ریسکیو 1122نے بھی سرحدی علاقہ کاہلیاں میں پوسٹ قائم کردی۔ 

ای پیپر-دی نیشن