• news

ایفی ڈرین کیس: عدالت نے موسیٰ گیلانی‘ مخدوم شہاب کے اکائونٹس منجمد کرنے کا حکم دیدیا

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) ایفیڈرین کیس میں سابق وزیر اعظم گیلانی کے بیٹے موسیٰ گیلانی اور سابق وفاقی وزیر مخدوم شہاب کے بینک اکائونٹس منجمد کر دیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی انسداد منشیات کی عدالت میں ایفیڈ رین کو کیس کی سماعت ہوئی دوران سماعت عدالت نے اینٹی نارکوٹکس فورس اے این ایف کی درخواست پر موسیٰ گیلانی اور مخدوم شہاب کے بینک اکائونٹس منجمد کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے اے این ایف کو محکمانہ کارروائی کی رپورٹ آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے مزید سماعت 28ستمبر تک ملتوی کر دی۔بینک اکاؤنٹس سیل ہونے پر موسیٰ گیلانی کا کہنا تھاکہ میرے اکاؤنٹ میں پٹرول کے لیے صرف لاکھ روپے پڑے تھے۔عدالت نے اے این ایف کو محکمانہ کارروائی کی رپورٹ آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے مزید سماعت 28 ستمبر تک ملتوی کردی۔سابق وزیراعظم کے بیٹے موسیٰ گیلانی نے مقدمے میں بریت کی درخواست دائر کردی ہے جبکہ مخدوم شہاب الدین نے نعیم بخاری کی بطور وکیل خدمات حاصل کرلی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن