پروفیسر ساجد میر کی احسن اقبال سے ملاقات، مولانا ابوتراب کے اغوا پر تشویش کا اظہار
لاہور ( خصوصی نامہ نگار) مرکزی جمعیت اہلحدیث کے امیر سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے احسن اقبال سے ملاقات کی جس میں پارٹی رہنما مولانا علی محمد ابوتراب کے اغوا اور اسکے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر مواصلات ڈاکٹر حافظ عبدالکریم بھی موجود تھے۔ احسن اقبال نے مولانا علی محمد ابوتراب کے اغوا کے واقعہ پرتشویش کا اظہار کیا اور انکی بازیابی کیلئے ہرممکن اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔ بعد ازاں سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے مولانا فضل الرحمن سے بھی ملاقات کی۔ مولانا ابوتراب کی بازیابی کیلئے ممکنہ اقدامات پر مشاورت کی گئی۔