• news

مصطفی آباد/للیانی: بیٹے کی شادی پر محفل رقص کرانے والے پر مقدمہ رشتے دار اور طوائفیں گرفتار

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) نواحی گاؤں چڑے وان میں بیٹے کی شادی پر طوائفوں کا مجرا کرانے پر پولیس نے چھاپہ مار کر دولہا آصف گجرکے والد سونا گجر سمیت دیگر رشتہ داروں حیات، منظور، علی رضا، عارف، ارشد، بھولا گجر، تکا گجر، مظفر گجر، نواز گجر اور طوائفوں زینب بی بی ،کومل بی بی اور کنول بی بی وغیرہ کے خلاف مقدمات درج کر کے انہیں گرفتار کر لیا جبکہ سونا گجر موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف زناکاری اور فنکشن کا اہتمام کرنے پر زیر دفعہ 371A/371Bکی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

ای پیپر-دی نیشن