• news

گجرات: جاپانی وزیر اعظم کا پرتپاک استقبال‘ مودی نے گلے لگا لیا‘ تاریخی مسجد کا دورہ ‘آج تیز ترین ٹرین کا افتتاح ہو گا دفاع سمیت متعدد معاہدے متوقع

احمد آباد (آئی این پی )جاپانی وزیر اعظم شینزو آبے بھارت کے 2 روزہ دورے پر ریاست گجرات کے شہر احمد آباد پہنچ گئے جہاں وزیراعظم نریندر مودی نے انکا پرتپاک استقبال کیا۔ جاپانی وزیراعظم نے مشہور سبرمتی اشرام کا بھی دورہ کیا جہاں انھوںنے مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔جاپانی وزیراعظم انکی اہلیہ اور نریندرمودی نے سبرامتی اشرام کے ساتھ دریا کے پاس کچھ وقت گزارا۔ ایک تقریب میں جاپان کے تعاون سے تیار کی جانے والی بھارت کی پہلی تیز رفتار ٹرین سروس کی بنیاد رکھی جائے گی۔جاپانی وزیراعظم کے اس دورے کا بنیادی مقصد شمالی کوریائی تنازعے کے تناظر میں اپنے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کے ساتھ تبادلہ خیال اور ان کی حمایت حاصل کرنا ہے۔ ٹوکیو حکومت کے ترجمان کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان دفاع کے علاوہ متعدد دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔ دونوں رہنماؤں نے 16ویں صدی میں تعمیر ہونیوالی تاریخی …… مسجد کا دورہ کیا۔ آج سالانہ سربراہی کانفرنس میں شرکت کے علاوہ متعدد معاہدوں پر دستخط کا امکان ہے۔ شینزو آبے نے کہا بھارت اور جاپان دنیا کے امن کیلئے قیادت کرینگے۔

ای پیپر-دی نیشن