حافظ آباد: نجی کالج کی بس الٹنے سے 2 طالبعلم جاںبحق، 20 سے زائد زخمی
حافظ آباد + وینکے تارڑ (نمائندہ نوائے وقت+نامہ نگار)حافظ آباد کے نواحی گائوں چک بھٹی کے قریب ایک نجی کالج کی بس الٹنے سے 2طالبعلم جاں بحق جبکہ 20سے زائد شدید ذخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والے دونوں طالبعلم گیارہویں جماعت کے تھے۔ تفصیلات کے مطابق ایک نجی کالج کی بس طلبہ کو لیکر پھیروکی جارہی تھی جب مذکورہ بس چک بھٹی کے قریب پہنچی تو یہ ایک کارکو کراس کرتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجہ میں دو طلباء افتخار تارڑ اور امداد رحمانی موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 20سے زائد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ٹراما سنٹر منتقل کیا گیا جہاں سے دونوں زخمیوں کو تشویشناک حالت کے پیش نظر لاہور ہسپتال ریفر کردیا گیا۔