آزادامیدوار ندیم حفیظ خان یعقوب شیخ کے حق میں دستبردار
لاہور (خصوصی نامہ نگار) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے120سے آزادامیدوار ندیم حفیظ خان نے محمد یعقوب شیخ کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے سپورٹرزاور ووٹرز سترہ ستمبر کو انرجی سیور پر مہر لگا کر انہیں کامیاب بنانے میں کردار ادا کریں۔اپنے دفترڈیوس روڈ میں پریس کانفرنس میں ندیم حفیظ خان،محمد یعقوب شیخ،انجینئر نوید قمر، محمد علی یزدانی و دیگر بھی موجود تھے۔