• news

کلثوم نواز کی نااہلی کےلئے اب سپریم کورٹ جا رہا ہوں: فیصل میر

لاہور( خبر نگار) پیپلز پارٹی کے لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120سے نامزد امیدوار فیصل میر نے کہا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کو نااہل کروانے کے لئے سپریم کورٹ جارہا ہوں کیونکہ سپریم کورٹ نے ہی میاں نواز شریف کی سولہ غیر ملکی کمپنیوں کے بارے میں لکھا ہے جبکہ بیگم کلثوم نواز نے اپنے کاغذات نامزدگی میں لکھا ہے نہ تو ان کی کوئی غیر ملکی کمپنی ہے اور نہ ہی انکے شوہر کی کوئی غیر ملکی کمپنی ہے حالانکہ پانامہ لیکس اور سپریم کورٹ کے فیصلے میں کلثوم نواز کے شوہر کی سولہ غیر ملکی کمپنیاں ثابت ہو چکی ہیں اس وجہ سے اب سپریم کورٹ ہی بیگم کلثوم نواز کو بھی نااہل کرے گا۔وہ اپنے حلقہ انتخاب میں ڈور ٹو ڈور مہم کے دوران ووٹرز سے گفتگو کر رہے تھے۔ 

ای پیپر-دی نیشن