• news

پنجاب سمال انڈسٹری کی معاونت سے قرضے فراہم کر رہے ہیں: شیخ علاﺅالدین

لاہور(کامرس رپورٹر)صوبائی وزیر صنعت و تجارت و انویسٹمنٹ شیخ علاﺅالدین نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی خواہش ہے کہ اپنی انڈسٹری کو ایسا سازگار ماحول فراہم کرے کہ اپنی اشیاءکی ایکسپورٹ کے ذریعے دنیا بھر میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت لوکل انڈسٹری کو فروغ دینے کے لئے پنجاب سمال انڈسٹریز کی مدد سے قرضے فراہم کر ہی ہے تاکہ تمام مہارت یافتہ لوگ اپنے پاﺅں پر کھڑے ہو سکیں۔ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز صوبائی وزیر نے سیالکوٹ چیمبر آف انڈسٹرٹریز کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔وفد نے صوبائی وزیر کو بتایا کہ ان کی بنائی ہوئی لیدر کی اشیاءخصوصیت کی حامل ہیں مگر ہماری انڈسٹری کو بے شمار مسائل حائل ہیں جسکی وجہ سے ایکسپورٹ میں مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے صوبائی وزیر سے اپیل کی کہ فیڈرل گورنمنٹ سے درخواست کریں کہ ٹیکس کی شرح0.9% سے کم کریں کیونکہ دوسرے ٹیکسز وغیرہ کو ملاکر یہ ریشو 15%تک جا پہنچتی ہے ۔صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستانی مصنوعات کو دنیا بھر میں دوبارہ روشناس کرانے کے لئے پنجاب حکومت مختلف اداروں کے ساتھ ملکر اپنی بھرپور کاوش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاشبہ جب بات کی جائے لیدرکی تو ہماری لیدد کی کوالٹی دنیا بھر میں سب سے بہتر ہے جبکہ انڈیا ،بنگلہ دیش،سری لنکا وغیرہ کا لیدر ہمارے لیدر سے کہیں کم کوالٹی کا ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن