• news

جھکنے والے ہیں نہ بکنے والے ہمارا سودا رسول اللہ کی بارگاہ میں ہو چکا: علامہ خادم رضوی

لاہور (پ ر) حلقہ NA 120 میں انتخابی مہم کے سلسلہ میں تحریک لبیک پاکستان کے مختلف جگہوں مالی پورہ ، بند روڈ ، اللہ بخش چوک ، ساندہ ، سعدی پارک مزنگ ، و دیگر جگہوں پر عظیم الشان جلسے منعقد ہوئے جس میں مرکزی وصوبائی قائدین مرکزی امیر علامہ خادم حسین رضوی ، پیر محمد افضل قادری ، ڈاکٹر شفیق امینی، علامہ فاروق الحسن قادری، و دیگر نے خطابات کئے۔ علامہ خادم حسین رضوی نے کہا ہم نہ جھکنے والے ہیں اور نہ بکنے والے ہیں ہمارا سودا رسول اللہ کی بارگاہ میں ہو چکا ہے اور وہ ہمارے مالک ہیں اور ہم انکے وضع کردہ نظام کے چوکیدار ہیں اور آخری دم تک ہماری ےہ چوکیداری رسول اللہ کے دین کو تخت پر لانے کے لئے جاری رہے گی۔

ای پیپر-دی نیشن