• news

جمہوری نظام عوامی مفاد کا نظام ہے کیونکہ جمہوریت میں فیصلے سڑکوں پر نہیں، پارلیمنٹ میں ہوتے ہیں وزیراعلیٰ شہباز شریف

لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ جمہوریت لوگوں کے سیاسی، معاشی، سماجی اور ثقافتی نظام کے تعین کیلئے آزادنہ رائے پر منحصر ایک عالمی نظام ہے اور جمہوریت ریاستی اداروں کو مضبوط کرکے اس قابل بناتی ہے کہ یہ خودکار طریقے سے عوام کو بہترین خدمات فراہم کر سکیں۔ جمہوری نظام عوامی مفاد کا نظام ہے کیونکہ جمہوریت میں فیصلے سڑکوں پر نہیں، پارلیمنٹ میں ہوتے ہیں اور جمہوریت محض انتخابات کے انعقاد کا نام نہیں بلکہ عوام کے مسائل کے حل کےلئے بہترین نظام ہے۔ جمہوریت کے عالمی دن کے موقع پر پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ جمہوریت کا عالمی دن منانے کا بنیادی مقصد جمہوری اقدار اور روایات کو پائیدار بنیادوں پر فروغ دینا ہے اور اس دن کا ایک اہم مقصد جمہوریت کیلئے عوامی شعور بیدار کرنا اور جمہوری روایات کو مزید مضبوط بنانا بھی ہے۔ جمہوریت، آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی، عدلیہ اور میڈیا کی آزادی کا نام ہے۔ پاکستانی عوام جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں اور ملک میں جمہوری نظام کے تسلسل کے قائل ہیں۔ ذاتی مفاد، انتشار، الزام تراشی اور جھوٹ کی سیاست کے روئیے غیر جمہوری طرز عمل کے حامل ہیں۔ جمہوریت میں حق حاکمیت عوام کے پاس ہوتا ہے۔ ملک وقوم کی معاشی و سماجی ترقی کےلئے تمام تر سیاسی قوتوں کو اعلیٰ جمہوری روایات قائم کرنے کا ثبوت دینا ہو گا اور جمہوریت کے روشن مستقبل کےلئے ذاتی مفادات کی سیاست کو ختم کر کے ملکی ترقی وخوشحالی کو مقدم رکھنا پڑے گا۔ ایسی حقیقی جمہوریت کو فروغ دیا جائے جو ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کی ضامن ہو۔ شہبازشرےف نے وےڈےو لنک کے ذرےعے سول سےکرٹرےٹ مےں کابےنہ کمےٹی برائے امن وامان کے اجلاس سے خطاب کےا، اجلاس مےں امن وامان کی مجموعی صورتحال، ورلڈ الےون کے دورہ لاہور اور اےن اے 120کے ضمنی الےکشن کے حوالے سے سکےورٹی انتظامات کا تفصےلی جائزہ لےاگےا۔ شہبازشرےف نے ہداےت کی کہ صوبے مےں قانون کی حکمرانی ےقےنی بنانے کےلئے کوئی دقےقہ فروگذاشت نہ کےا جائے اورامن عامہ کی فضاءکو بہتر سے بہتر بنانے کےلئے ہر ضروری اقدام کےا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اےن اے120کے ضمنی الےکشن کے دوران پرامن اور پرسکون فضاءکو ےقےنی بنانا آپ کی اولےن ذمہ داری ہے۔ وزےراعلیٰ نے کہاکہ اسلحہ کی نمائش کی مکمل ممانعت ہوگی اور اسلحہ کی نمائش پر پابندی پر سختی سے عملدر آمد ےقےنی بنانا ہوگا۔ جہاں خلاف ورزی ہوئی اس علاقے کا اےس پی، ڈی اےس پی، اے اےس پی اور متعلقہ انسپکٹر ذمہ دار ہوں گے۔ پنجاب حکومت ضمنی ا لےکشن مےں حصہ لےنے والے امےدواروں کو ہر ممکن سکےورٹی فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ الےکشن جےتنے کی خوشی مےں ہوائی فائرنگ کی روک تھام کےلئے پہلے سے موثر حکمت عملی اپنائی جائے۔ مےں جےت کی خوشی مےں فائرنگ کا واقعہ برداشت نہےں کروںگا۔ اجلاس میں سالٹ رےنج مےں مقامی کوئلے سے بجلی کا کارخانہ لگانے کے حوالے سے جرمنی کے ماہرےن کی رپورٹ کا تفصےلی جائزہ لےا گیا۔ وزیراعلی نے کہاکہ سالٹ رےنج مےں مقامی کوئلے سے بجلی کاکارخانہ لگانے کے حوالے سے جامع سٹڈی مرتب کی جائے اور مقامی کوئلے کی کوالٹی کی مکمل جانچ پڑتال ہونی چاہےے۔ اجلاس میں پنجاب بھر مےں مقامی کوئلے سے چھوٹے کول پاورپلانٹس لگانے پر پابندی کا فےصلہ کیا گیا اور اس فیصلے کی وزیراعلی نے منظوری دی۔ وزیراعلی نے کہاکہ چھوٹے کول پاورپلانٹس لگانے پر پابندی کا فےصلہ ماحولےاتی آلودگی پر قابو پانے کے پےش نظر کےا گےا ہے اورآئندہ پنجاب میں 600میگا واٹ کی پیداواری گنجائش سے زائد کے کول پاور پلانٹس لگیں گے اور نئے پلانٹس کے لئے سپر کریٹیکل ٹیکنالوجی کا استعمال ضروری ہوگا۔ کانوں کی کارپوریٹ لیزنگ کے عمل کو متعارف کرایا جائے۔ شہبازشریف سے لندن میں برطانوی رکن پارلیمنٹ اور پاکستان کے لئے تجارتی ایلچی رحمان چشتی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں مختلف شعبوں میں تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ شہبازشریف جمعرات کو صبح لندن سے لاہور واپس پہنچ گئے وہ کچھ روز قبل لندن گئے تھے، جہاں انہوں نے بیگم کلثوم نواز کی عیادت کی۔ وزیراعلیٰ نے لند ن میں اپنا میڈیکل چیک اپ بھی کرایا اور وزیراعلیٰ کے تمام ٹیسٹ نارمل آئے۔

ای پیپر-دی نیشن