• news

راﺅ تحسین کیساتھ قانون کے مطابق سلوک کیا جائے: اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست نمٹا دی

اسلام آباد(آن لائن)نیوز لیکس سکینڈل کے معاملہ پرسابق پرنسپل انفارمیشن آفیسر راﺅتحسین کی جانب سے متفرق درخواست نمٹا دی گئی جبکہ عدالت نے حکم دیا ہے کہ راﺅ تحسین گریڈ 21 کے سینئر آفیسر ہیں اور سنٹرل سلیکشن بورڈ راﺅ تحسین کے ساتھ قانون کے مطابق برتاﺅ کرے ۔ تفصیلات کے مطابق سابق پرنسپل انفارمیشن آفیسر راﺅ تحسین کی جانب سے متفرق درخواست عدالت نے نمٹا دی۔کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق پر مشتمل سنگل رکنی بینچ نے کی۔ دوران سماعت راﺅ تحسین کی جانب سے سنیئر قانون دان وسیم سجاد عدالت میں پیش ہوئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل راجا خالد محمود پیش ہوئے اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا جواب پڑھ کر سنایا۔راﺅ تحسین کو ترقی دینے میں انکوائری رکاوٹ نہیں ہے ۔بعدازں عدالت نے حکم دیاکہ راﺅ تحسین گریڈ 21 کے سینیئر آفیسر ہیں اور سنٹرل سلیکشن بورڈ راﺅ تحسین کیساتھ قانون کے مطابق برتاﺅ کرے۔ کیس کی مزید سماعت 20 ستمبر تک ملتوی کر دی ۔

ای پیپر-دی نیشن