• news

جھوٹے الزامات: امیر مقام نے عمران خان اور پرویز خٹک کیخلاف 50، 50 کروڑ ہتک عزت کا دعویٰ کردیا

پشاور(این این آئی) مسلم لیگ(ن)خیبر پی کے کے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور وزیراعلی پرویز خٹک کو جھوٹے الزامات لگانے پرپچاس، پچاس کروڑ روپے مالیت کے ہتک عزت کے نوٹس بھجوادئیے۔ نوٹس میںانجینئرامیرمقام کے وکیل بیرسٹرسیف نے موقف اختیارکیاہے کہ عمران خان اور پرویزخٹک غیر حقیقت پرمبنی اورمن گھڑت بیانات واپس لیتے ہوئے 14دن کے اندراندرغیرمشروط معافی مانگیں ورنہ ان کے خلاف مزیدقانونی چارہ جوئی عمل میںلائی جائیگی۔

ای پیپر-دی نیشن