• news

ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر لینڈ ریو نیو کے ٹیکس وصولی نوٹسز پر عملدرآمد روک دیا

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر لینڈ ریونیو کی جانب سے جاری ٹیکس وصولی کے نوٹسز پر عمل درآمد روک دیا اور متعلقہ حکام سے 2 ہفتے میں جواب طلب کر لیا۔ درخواست گزار نے قانونی نکتہ اٹھایا ڈپٹی کمشنر لینڈ ریونیو کے پاس ٹیکس وصولی کے لیے نوٹس دینے کا کوئی اختیار نہیں لیکن اس کے باوجود ٹیکس وصولی کے لیے غیر قانونی طور پر نوٹسز جاری کئے گئے۔ ڈپٹی کمشنر نے اختیارات سے تجاوز کیا ہے اس لیے ٹیکس وصولی کیلئے نوٹسز کو کالعدم قرار دیا جائے۔ عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر بھیجے گئے نوٹسز معطل کر دیئے اور تمام درخواستیں یکجا کرنے کی ہدایت کردی۔

ای پیپر-دی نیشن