• news

نوجوانوں کو بندوق کی بجائے کمپیوٹر دیں گے: احسن اقبال

کوئٹہ(بیورو رپورٹ)وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ سڑکوں اور مواصلاتی نظام کے منصوبوں پر تنقید کرنے والے ترقی کی تعریف سے آگاہ نہیں انہیں گیند سوئنگ سے متعلق تو علم ہو سکتا ہے تاہم یہ معلوم نہیں کہ ترقی کسے کہتے ہیں اور ترقی کے بنیادی عنصر کون سے ہیں کچھی کینال بلوچستان کی معاشی و اقتصادی ترقی میں اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے پچاس سال سے ڈیرہ بگٹی کی دھرتی نے پورے ملک کو گیس دیکر پاکستان کی معیشت اور کاخانے چلائے تاہم کسی نے یہ محسوس نہیں کیا کہ اس کے عوض ہمیں بھی اس دھرتی کو کچھ چکانا چاہیے آج ہم سر زمین ڈیرہ بگٹی کا قرض اتارنے آئے ہیں اور کچھی کینال کے ذریعے پاکستان کے دریاؤں کا رخ ڈیرہ بگٹی موڑ لائے ہیں زرعی ترقی کا یہ منصوبہ ایک انقلاب لائے گا جس سے غربت اور بیروزگاری کا خاتمہ ہوگا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوئی میں کچھی کینال کے افتتاح کے بعد بگٹی قبیلے کے معتبرین اور عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ سی پیک سے تمام صوبے جڑے ہیں بلوچستان ترقی کے اس خوبصورت عمل میں ماتھے کا جھومر ثابت ہو گا۔ بلوچستان جہاں دہشت گردی کا راج تھا آج ماضی کے برعکس یہاں حالات قطعی مختلف ہیں موجودہ حکومت نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے بچے کچھے عناصر کا بھی خاتمہ کر دیں گے کوئی ہمارے نوجوان کو بندوق سے کھیلنے کی ترغیب دے یہ برداشت نہیں کریں گے نوجوانوں کو بندوق کے بجائے کمپیوٹر دیں گے ۔

ای پیپر-دی نیشن