بلا تعطل جمہوری عمل سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے، بلاول بھٹو، یوم جمہوریت پر پیغام
کراچی (سٹا ف رپورٹر) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ جمہوریت ہی واحد قابل عمل طرز حکمرانی ہے جو کہ ایک لچک دار معاشرے کی نشوو نما کرتی ہے ۔ عالمی یوم جمہوریت پر ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بلا تعطل جمہوری عمل ہی غربت ناانصافی، دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کو یقینی بناسکتاہے اور جمہوریت کے ذریعے ہی پاکستان سمیت دنیا میں امن کے مقاصد حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ جمہوریت ہی معاشرے کے تمام حصوں کو تقویت دیتی ہے۔