• news

کرم ایجنسی: حکومت کا عا لمی ادارے ایم ایس ایف کو طبی مراکز بند کرنے کا حکم

پشاور(صباح نیوز) حکومت پاکستان نے طب کے شعبے میں سرگرم عالمی امدادی ادارے ایم ایس ایف (ڈاکٹرز ودآئوٹ بارڈرز) کو قبائلی علاقے کرم ایجنسی میں اپنے دو طبی مراکز بند کرنے اور ایک ہفتے کے اندر ایجنسی چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔ این او سی میں توسیع دینے سے انکار کر دیا گیا ہے۔ تاہم حکام کی جانب سے اس کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔ پاکستان میں ایم ایس ایف کے نمائندے کیتھرین موڈی نے طبی مراکز کی بندش پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ادارہ گذشتہ 14 برس سے کرم ایجنسی میں لوگوں کو طبی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ ان کی کوشش ہو گی کہ فاٹا کی خواتین اور بچوں کو پشاور میں واقع ایم ایس ایف کے زیر انتظام خواتین ہسپتال میں علاج معالجے کی سہولیات جاری رکھی جائیں۔

ای پیپر-دی نیشن