سعودی حکومت کا انٹرنیٹ کال پر پابندی اگلے ہفتے سے ختم کرنے کا اعلان
ریاض(صباح نیوز)سعودی حکومت نے ملک میں انٹرنیٹ کال پر پابندی اگلے ہفتے سے ختم کرنے کا اعلان کردیا۔عرب خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی وزیر مواصلات عبداللہ السوا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے انٹرنیٹ کال پر پابندی کے خاتمے کا اعلان کیا۔ سعودی وزیر نے کہا کہ ملک میں آئندہ ایک ہفتے میں انٹرنیٹ کال پر پابندی کا خاتمہ ہو جائے گا اور بدھ کے روز سے انٹرنیٹ کال کی سہولت دوبارہ میسر ہوگی۔انہوں نے کہا کہ پابندی ٹیلی کام کے شراکت داروں کے ساتھ تعاون کے لئے اٹھائی جاری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جو ایپلی کیشن انٹرنیٹ وائس کال اور ویڈیو کال کے لئے کارآمد ہوتی ہے اب وہ کام کرے گی۔وزیر مواصلات کے مطابق یہ فیصلہ سعودی عرب کے ویژن 2030 کے مقاصد کے تحت لیا گیا ہے۔