شیخوپورہ: گٹکا پان کھانے سے ایڈووکیٹ کا کلرک دم توڑگیا
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) شیخوپورہ میں انتہائی خطرناک گٹکا پان کھاتے ہی ایڈووکیٹ کا کلرک شہزاد احمد گورایہ دم توڑگیا۔ وہ محلہ بھکھی روڈ کا رہائشی اور سینئر ایڈووکیٹ رانا ناظم علی کا کلرک تھا۔ ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن کے سینئر رکن بدر منیر چوہدری ایڈووکیٹ نے بتایا کہ شیخوپورہ شہرکے علاقہ خانوچوک ریگل چوک اور جہاز چوک میں انتہائی خطرناک اور مضرصحت گٹکا فروخت کیا جاتا ہے۔ وکلاء برادری نے فیصلہ کیا ہے کہ اگر انتظامیہ نے مضر صحت گٹکا بیچنے والی دوکانوں کوسربمہر نہ کیا تو وکلاء برادری خود راست اقدام اٹھائے گی۔