لاہور: چوری‘ ڈکیتی کی متعدد وارداتیں‘ شاہدرہ میں 18لاکھ لوٹ لئے گئے
لاہور‘ فیروزوالا(نامہ نگاران) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈاکوئوں اور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں ، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے چو ہنگ میںرفیق کے اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر7لاکھ مالیت، اچھرہ میں مدثر کے گھر سے 5لاکھ مالیت، پرانی انار کلی میں وقاص کے گھر سے 3لاکھ، گارڈن ٹائون میں اعجاز کے گھر سے 2لاکھ مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، گڑھی شاہو میں حنیف کی فیملی کو یرغمال بنا کر ساڑھے 4لاکھ، باغبانپورہ میں بشیر کی فیملی سے ڈیڑھ لاکھ نقدی، طلائی زیورات اور موبائل فون لوٹ لیا ہے۔ ڈاکوؤں نے راہزنی کی 7وارداتوں میں شہریوں سے ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون لوٹ لئے ہیں ۔ چوروں نے ہنجروال میںسے سرور، ڈیفنس اے میں سے اخلاق کی کاریں جبکہ برکی میں یوسف، ریس کورس کاشف، سرور روڈ میں مقبول، نولکھا سے جاوید، نواب ٹائون میں شہبازکی موٹرسائیکلیں چوری کر لی ہیں۔ راوی کلفٹن شاہدرہ ٹائون کے رہائشی وقاص نواز کے گھر چار مسلح افراد گھس آئے اور گن پوائنٹ پر 6لاکھ نقدی اور 32تولے زیوات لے گئے۔ نقصان مالیت 18لاکھ ہے۔ فیروزوالا سے نامہ نگار کے مطابق لاہور روڈ کی آبادی نالہ برساتی کے قریب ڈاکوئوں نے موٹرسائیکل سوار آڑھتی اشفاق سمیت تین افراد جمیل احمد اور منیر کو روک کر لوٹ لیا۔ ڈاکو لاکھوں کی نقدی‘ موبائل چھین کر فرار ہوگئے۔ ڈاکوئوں نے شرقپور کے قریب بندپر ناکہ لگا کر متعدد راہگیروں اور موٹرسائیکل سواروں کو روک کر لوٹ لیا۔ نقدی اور موبائل چھین کر لے گئے۔ نامعلوم افراد نے مختلف علاقوں سے چار موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں۔ کوٹ عبدالمالک میں چوروں نے حفیظ اللہ سے 2لاکھ 70ہزار روپے کا کپڑا اور ہزاروں روپے کی نقدی چوری کرکے فرار ہوگئے۔