• news

شانگلہ: کرکٹ میچ کے دوران جھگڑا‘ بلا لگنے سے ایک کھلاڑی جاں بحق

شانگلہ ( صباح نیوز)شانگلہ کرکٹ میچ کے دوران کھلاڑیوں کی ہاتھاپائی۔ ایک جان بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ ہارے ہوئے ٹیم کے کپتان نے مخالف ٹیم کے کپتان پر بیٹ مارکر شدید زخمی کردیا جس کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال الپوری میں فرسٹ ایڈ کے بعد سی ایم ایچ پشاور منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔گزشتہ روز کرکٹ میچ یختنگے گرائونڈ میںکھلاڑیوں کے دوران ہاتھا پائی ہوئی ۔کرکٹ میچ کوٹکے اور پاگوڑی کے ٹیموں کے مابین آخری اوور پر ہوا۔ٰ محمد دین اور ان کے تین دیگر ساتھیوں نے حمیداللہ وعمران پر بیٹ لاتوں اور مکھوں سے وار کرکے عمران کو شدید زخمی کردیا ۔عمران سی ایم ایچ میں زخموں کی تاب نہ لاکر جان بحق ہوا۔

ای پیپر-دی نیشن