اسلام آباد: حساس ادارے کا ریٹائرڈ افسر تھانہ شالیمار کی حدودسے لاپتہ
اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد سے حساس ادارے کا ریٹائرڈ افسر تھانہ شالیمار کی حدودسے لاپتہ ہوگیا،دو روز تک تھانے کی حدود کے تعین پر تنازعہ کے بعد مقدمہ درج کرلیا گیا۔درج کیے گئے مقدمے میں کہا گیا ہے کہ کرنل(ر) امجد امین عدالت میں پیشی کے بعد دوست سے ملنے گئے تو غائب ہوگئے جبکہ ان کی گاڑی اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین کی مارکیٹ سے ملی ہے ۔ کرنل امین ایک سال قبل آئی ایس آئی سے ریٹائرڈ ہوئے تھے۔