• news

کاہنہ : ٹرک تلے آ کر موٹر سائیکل سوار تین بہن بھائی جاں بحق چوتھے کی حالت نازک

کاہنہ ، کامونکے ، لاہور (نامہ نگاران+ خصوصی رپورٹر) تےز رفتار ٹرک نے موٹر سائےکل سوار چار بہن بھائےوں کو کچل ڈالا، 3 موقع پر جاں بحق جبکہ اےک شدےد زخمی ہوگیا۔ کاہنہ کے علاقہ لکھوکی کے محمد اسلم کا 20 سالہ بےٹا عادل اپنے دوسرے بہن بھائےوں کو سکول چھوڑنے کیلئے موٹر سائےکل پر رہا تھا کہ کہ لکھوکی روڈ پر سامنے سے آنے والے تےز رفتار ٹرک نے ٹکر ماردی جس کے نتےجے مےں 20 سالہ عادل 10 سالہ انےس اور 3 سالہ فاطمہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے موقع پر جاں بحق جبکہ 12 سالہ عمر شدےد زخمی ہو گےا جسے طبی امداد کیلئے جنرل ہسپتال منتقل کر دےا گےا جہاں اسکی حالت تشوےشناک بتائی جاتی ہے۔ بچوں کی نعشیں گھر پہنچنے پر صف ماتم بچھ گئی اور علاقے مےں کہرام مچ گےا، والدےن کو با ربار غشی کے دورے پڑتے رہے۔ عزےز اقارب معصوم بچوں کی نعشوں سے لپٹ کر روتے رہے، ہر آنکھ اشکبار تھی، غم سے نڈھال والد بار بار صر ف ےہ کہتا مےری دنےا ہی اجڑ گئی ہے ۔ دریں اثنا وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے ٹریفک حادثے میں بچوں کی ہلاکت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمی بچے کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔ انہوں نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے حکام سے رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔ علاوہ ازیں کامونکے میں لاہور چونگی امرسدھو کی 65 سالہ پروین بی بی اپنی بہو 45 سالہ اللہ رکھی کے ہمراہ موضع گھنیاں میں عزیزوں کو ملکر واپس جا رہی تھی کہ گھنیاں کے قریب جی ٹی روڈ عبور کرتے ہوئے گوجرانوالہ سے لاہور جانے والی تیز رفتار کار نے دونوں کو بری طرح کچل ڈالا۔ انہیں تشویشناک حالت کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرانوالہ سے میو ہسپتال لاہور رےفرکیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دونوں ساس بہو اپنے خالق حقےقی سے جاملےں۔لواحقین نے کار ڈرائیور کاشف کیخلاف قانونی کارروائی سے انکار کردیا ۔

ای پیپر-دی نیشن