• news

آبی تنازعات : پاکستان اور بھارت کے درمیان عالمی بینک کی زیرنگرانی واشنگٹن میں مذاکرات کا پہلا دور

واشنگٹن/نئی دہلی (آئی این پی ) پاکستان اور بھارت میں آبی تنازع پر2 روزہ مذاکرات امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن میں دوبارہ شروع ہو گئے۔مذاکرات کے پہلے دن کے اختتام پر دونوں ممالک کے وفود نے اچھے خیالات کے اظہار کے ساتھ مذاکرات کی تکمیل کی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت میں آبی تنازع پروفود کی سطح پر مذاکرات عالمی بینک کے ہیڈ کوارٹرز میں ہوئے، مذاکرات 1960 کے پانی کی تقسیم کے سندھ طاس معاہدے (انڈس واٹر ٹریٹی)کے تحت ہو رہے ہیں جس میں عالمی بینک ثالث ہے۔نئی دہلی میں اس حوالے سے ایک بھارتی افسر نے صحافیوں کو آگاہ کیا کہ بھارت کے سیکرٹری برائے آبی ذخائر امرجیت سنگھ نئی دہلی کے وفد کی سربراہی کر رہے ہیں۔ان کا یہ بھی بتانا تھا کہ دوسرے راﺅنڈ میںکشن گنگا اور راتلے پاور پروجیکٹس کے معاملات تیکنیکی بنیادوں پر زیر بحث آئیں گے۔پاکستان کے وفد کی قیادت سیکرٹری واٹر ریسورس ڈویژن عارف احمد کر رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق اب دوسرے راﺅنڈ کی تکمیل پر کوئی بھی حتمی فیصلہ یا معاہدہ کرنے سے قبل دونوں ممالک کے وفود سیاسی قیادت سے مشاورت کو لازمی بنائیں گے۔عالمی بینک نے پاکستان اور بھارت کے درمیان پانی کے تنازع پر 1960 میں ہونے والے سندھ طاس معاہدے کا پس منظر اور اس کو حل کرنے کی کوششوں کا ایک مختصر منظر نامہ بھی جاری کیا تھا۔پاکستان اور بھارت کشن گنگا ڈیم اور رتلے ہائیڈرو الیکٹرک پاور پلانٹ کی تعمیر پر رضامند نہیں ہوئے تھے۔
آبی تنازعات

ای پیپر-دی نیشن