• news

سعودی حکومت نے عمرہ پالیسی 1439ھ کی منظوری دیدی 2 ہزار ریال اضافی دینا ہونگے، نئی پالیسی کا اعلان

مکہ مکرمہ (مبشر اقبال لون استادانوالہ سے) سعودی حکومت نے عمرہ پالیسی 1439ھ کی منظوری دیدی۔ یکم محرم الحرام سے عمرہ سیزن کا آغاز اور عمرہ ویزوں کا اجراءشروع ہوگا، نئے اسلامی سال 1439 ہجری میں دوسری دفعہ عمرہ کرنے والوں کو 2000 ریال اضافی ادا کرنا ہوں گے۔ عمرہ کمپنیوں کو کسی بھی ملک میں زیادہ سے زیادہ 5 ایاٹا کمپنیوں سے ایگریمنٹ کرنے کا پابند کردیا گیا۔ عمرہ ویزہ پر زیادہ سے زیادہ 28 دن تک قیام ہوسکے گا۔ سعودی حکومت نے پہلے مرحلے میں 45 عمرہ کمپنیوں کو عمر ہ اپروول کیلئے لائسنس جاری کردئیے ہیں، مزید کمپنیوں کو لائسنس دئیے جانے کا امکان ہے، سعودی عمرہ کمپنیوں نے پاکستانی ایاٹا ٹریول ایجنٹ سے ایگریمنٹ کرکے عمرہ اپروول کی منظوری کیلئے تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ 21 ستمبر یکم محرم الحرام سے موفہ کی منظوری اور عمرہ ویزوں کا اجراءہوجائے گا۔ پاکستان سمیت دیگر ممالک میں اپنی نمائندہ کمپنیوںکی تعداد محدود کرتے ہوئے 5 کردی ہے۔ اس سے پہلے ایک ایک سعودی عمرہ کمپنی نے پاکستان سمیت دیگر ممالک میں پچاس، پچاس ایجنٹ مقرر کر رکھے تھے۔ اب سعودی عمرہ کمپنیاں 5 سے زیادہ نمائندے نہیں رکھ سکے گی۔ عمرہ پالیسی کے مطابق گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی عمرہ سیزن کا آغاز یکم محرم سے شروع ہوگا سارا سال عمرہ ویزہ نان سٹاپ لگے گا اور 15شوال تک عمرہ سیزن 1439جاری رہے گا۔
عمرہ پالیسی

ای پیپر-دی نیشن