دنیا بھر میں یوم جمہوریت منایا گیا، قومی اسمبلی میں خاموشی، سینٹ میں تقاریر
اسلام آباد (ایجنسیاں) پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم جمہوریت منایا گیا، یہ دن منانے کا مقصد جمہوریت کیلئے عوام میں شعور بیدار کرنا اور غیر جمہوری قوتوں کا راستہ روکنے کیلئے آواز بلند کرنا ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 2007ء میں جمہوریت کا عالمی دن منانے کا اعلان کیا تھا اور 15ستمبر 2008ءکو پہلا عالمی یوم جمہوریت منایا گیا۔ دوسری طرف پاکستان میں عالمی یوم جمہوریہ کے حوالے سے براہ راست منتخب جمہوری ایوان قومی اسمبلی میں خاموشی چھائی رہی تاہم سینٹ میں چیئرمین سینٹ سمیت حکومت اپوزیشن کے ارکان نے اس حوالے سے اظہار خیال کیا لیکن قوم کے نمائندہ جمہوری ایوان قومی اسمبلی میں عالمی یوم جمہوریہ کے حوالے سے کوئی بات نہ ہو سکی۔
یوم جمہوریت