بھارتی آبی جارحےت، پانی کی آمد انتہائی کم، مرالہ راوی لنک کینال بند کر دی گئی
سےالکوٹ (آئی اےن پی) بھارتی آبی جارحےت، مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد خطرناک حد تک کم ہوگئی، نہر مرالہ راوی لنک کو غےر معےنہ مدت کےلئے بند کردےا گےا۔ درےائے چناب اور درےائے راوی کے اطراف مےں لاکھوں اےکڑ اراضی خشک سالی کا شکار ہونے کا خدشہ۔ درےائے چناب، درےائے جموں توی، درےائے مناور توی کے مرکز ہےڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد انتہائی کم ہو کر 22400 کےوسک ہو گئی ہے اور پانی کی شدےد قلت کے باعث نہر مرالہ راوی لنک کو غےر معےنہ مدت کےلئے بند کردےا گےا جبکہ نہر اپر چناب کو 18ہزار کےوسک سے کم کرکے 14400 کےوسک اور ہےڈ خانکی کےلئے نہر اےل سی سی کو رواں رکھنے کےلئے 8000 کےوسک پانی چھوڑا جا رہا ہے۔ ہےڈ مرالہ اتھارٹی کے مطابق 68ہزار کےوسک سے 22 ہزار کےوسک پانی کی آمد انتہائی تشوےش ناک ہے بھارت نے درےائے چناب کا پانی پاکستان مےں داخل ہونے سے روک کران کا بہاﺅ اندرون ہندوستان کی طرف موڑ رہا ہے۔