• news

-ماسکو: 30 مقامات پر بم کی موجودگی کی دھمکی آمیز کالیں‘ پولیس کی دوڑیں‘ بیس ہزار افراد کو عمارتوں سے نکال لیا گیا

ماسکو (اے پی پی) روسی دارالحکومت ماسکو میں 30 عمارتوں اور مقامات پر بم موجودگی کی بیک وقت ٹیلیفون دھمکی آمیز کالیں موصول ہوئیں جس کے بعد 20000 افراد کو ان مقامات اور عمارتوں سے نکال لیا گیا جبکہ مقامی پولیس کی دوڑیں لگ گئیں۔ روسی خبررساں ادارہ تاس کے مطابق جن مقامات اور عمارتوں میں بم موجودگی کی بیک وقت ٹیلیفون دھمکی آمیز کالیں موصول ہوئیں ان میں تین ریلوے سٹیشنز اور ماسکو شہر کے مختلف حصوں کے شاپنگ مالز اور ہوٹلز شامل ہیں ۔ پولیس ریڈ سکوائر نامی علاقہ سمیت تمام متعلقہ عمارتوں اور مقامات پر بم کی موجودگی کے حوالہ سے چیکینگ کر رہی ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن