پاک فوج کے جوان بھارتی فائرنگ پر منہ توڑ جوابی کارروائی جاری رکھیں: کور کمانڈر راولپنڈی
راولپنڈی (آئی این پی) کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نے لائن آف کنٹرول پر تعینات پاک فوج کے جوانوں سے کہا ہے کہ بھارتی فائرنگ کی منہ توڑ جوابی کارروائی جاری رکھیں۔ جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نے لائن آف کنٹرول کیساتھ سیکٹرز کا دورہ کیا جہاں پر بھارتی فورسز نے عام شہریوں کو نشانہ بنایا۔ اس موقع پر کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نے لائن آف کنٹرول پر تعینات پاک فوج کے جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ لائن آف کنٹرول کے ساتھ بھارتی فائرنگ کی منہ توڑ جواب دینے کا سلسلہ جاری رکھیں۔