• news

امریکہ کی بیرون ملک سفر کرنے والے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت

واشنگٹن(صباح نیوز) امریکی انتظامیہ نے دیگر ممالک میں مقیم امریکی شہریوں کیلئے نئی سفری ہدایات جاری کردیں۔امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق امریکہ نے اپنے شہریوں کو بیرون ممالک سفر میں محتاط رہنے کی ہدایت جاری کردی ہیں۔محکمہ خارجہ کے مطابق یہ اقدام دہشت گردی کے خطرات، سیاسی تشدد اور مجرمانہ سرگرمیوں کے خدشات کے سبب کیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن