• news

جسٹس یاور علی نے قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا حلف اٹھا لیا

لاہور (وقائع نگار خصوصی) سینئر ترین جج جسٹس یاور علی نے قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ جسٹس محمد انوارالحق نے حلف لیا۔ تقریب حلف برداری میں ججز‘ رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ‘ لاءافسران اور عدالتی عملے نے شرکت کی۔ حلف برداری کے بعد قائم مقام چیف جسٹس کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سید منصور علی شاہ پندرہ روزہ نجی دورے پر برطانیہ میں ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن