• news

-بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا مقصد غریب خواتین کو پاﺅں پر کھڑا کرنا ہے: ماروی میمن

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) بی آئی اےس پی کی چےئرپرسن ماروی مےمن نے کہا ہے کہ ملک سے غربت کے خاتمے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہےں، ضلع ہری پور رول ماڈل ضلع بن چکا ہے‘ ہزاروں مستحق خاندانوں کو شفاف طرےقے سے بائےو مےٹرک سسٹم کے تحت رقوم کی منتقلی کا سلسلہ بھی جاری ہے، ڈےسک اپروچ کو ہر صورت ےقےنی بنا رہے ہےں تاکہ مستحق خواتےن کو سہولےات فراہم کرسکےں ضلع ہری پور کے پہاڑی پسماندہ علاقوں بےڑ کلنجر صوابی مےرا سمےت دےگر علاقوں مےں جلد گھر گھر سروے کا آغاز شروع کر دےا جائے گا جو خاندان پہلے اس سروے مےں اپنا اندراج نہےں کروا سکے آئندہ ہونے والے گھر گھر سروے کے دوران اپنے خاندان کے اندراج کو ےقےنی بنائےں۔ ملک بھر سے لاکھوں خواتےن اس سے مستفےد ہو رہی ہےں اس پروگرام کا مقصد ہی خواتےن کو اپنے پاﺅں پرکھڑا کرنا ہے تاکہ اپنے خاندان کی کفالت کے ساتھ معاشرے مےں عزت وقارکے ساتھ زندگی گزار سکےں اس پروگرام کی بائےو مےٹرک سسٹم اور شفافےت کی بدولت ورلڈ بےنک سمےت دےگر بےن الاقوامی ڈونرز بھی اس کا اعتراف کر چکے ہےں۔ ہری پور صوبہ بھر مےں ہمارے لےے رول ماڈل ضلع کی حثےت رکھتا ہے جہاں دےگر اضلاع سے زےادہ مستحق خاندانوں کو پرامن شفاف طرےقے سے رقم کی منتقلی کا سلسلہ بغےر کسی رکاوٹ کے جاری ہے۔ بی آئی اےس پی کی چےئر پرسن ماروی مےمن ہری پور کے علاقہ کلنجر مےںاپنے دورہ کے دوران علاقہ کی خواتےن اور معززےن علاقہ سے گفتگو کر رہی تھےں۔

ای پیپر-دی نیشن