• news

پائیدار عالمی امن کیلئے مسئلہ کشمیر، فلسطین کو حل کرنا ہو گا: مسعود خان

مظفرآباد (صباح نیوز) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمد مسعود خان نے کہا ہے کہ اس وقت دنیا بھر میں مسلمان زیر عتاب اور دہشتگردی کا نشانہ ہیں۔ میانمار میں بدھ مت کے پیروکار، مقبوضہ کشمیر میں قابض ہندو فوج، فلسطین میں یہودی، چیچنیا میں روسی، عراق میں عیسائی افواج مسلمانوں کا قتل عام کر رہی ہیں۔ لیکن پھر بھی دہشتگردی کا الزام صرف مسلمانوں پر ہے۔ گزشتہ ایک صدی کے دوران مسلمانوں نے کوئی جنگ نہیں چھیڑی۔ ہم ہمیشہ دوسروں کی جنگیں لڑتے رہے۔ دنیاں کے کئی حصوں میں بیرونی طاقتوں نے مسلمانوں پر جنگیں مسلط کیں۔ افغانستان، عراق، صومالیہ، لیبیا، شام اور دیگر کئی ممالک میں ہونے والی جنگیں اس کی مثال ہیں۔ اس وقت عرب دنیا میں بیرونی سازشوں اور ریشہ دوانیوں کی وجہ سے مسلمانوں کو باہم دست و گریباں کیا گیا ہے۔ دشمن کے پروپیگنڈے اور ذرائع ابلاغ کے موثر استعمال کی وجہ سے مسلمانوں نے بھی خود کو دہشتگرد اور عالمی امن کو تباہی کا ذمہ دار سمجھنا شروع کر دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں مقامی ہوٹل میں سکالرز فاﺅنڈیشن آزاد کشمیر کے زیر اہتمام قومی امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ پائیدار عالمی امن کیلئے مسلمانوں کے تنازعات مسئلہ کشمیر، فلسطین کو حاصل کرنا ہو گا۔ غیر مسلم اقلیت کو انصاف فراہم کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر عالمی امن کیلئے سنگین خطرہ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن