دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد سے متعلق امریکی ادارہ کے 4 رکنی وفد کا دورہ پاکستان
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد کے انسداد کیلئے امریکی محکمہ دفاع کے ذیلی ادارے ” جوائنٹ اِمپرووائزڈ تھریٹ ڈیفیٹ آرگنائزیشن“ کے ڈائریکٹر لیفٹننٹ جنرل مائیکل شیلڈز کی زیر ِقیادت ایک چار رکنی وفد نے رواں ہفتے پاکستان کا تین روزہ دورہ کیا۔ جنرل شیلڈز کا ڈائریکٹر کی حثییت سے یہ دوسرا دورہ پاکستان تھا۔ جنرل شیلڈز اور ا±ن کے وفد نے دورے کے دوران پاک فوج کے چیف آف جنرل سٹاف، ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز اور وزارت داخلہ کے حکام سے ملاقاتیں کیں۔ جنرل شیلڈز نے پاکستان آرمی کے کاو¿نٹر اِمپرووائزڈ ایکسپلوسیو ڈیوائس آرگنائزیشن کے چیئرمین سے بھی ملاقات کی اور ا±ن سے مختلف اقدامات، تربیت اور امریکہ اور پاکستان کے درمیان فوجی تعاون کے مختلف شعبوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ جنرل شیلڈز نے ملٹری کالج آف انجینئرنگ، رسالپور میں کاو¿نٹر آئی ای ڈی، ایکسپلوسیوز اینڈ میونیشنز سکول (سی ای ایم ایس) کا بھی دورہ کیا۔ ا±ن کے دورہ رسالپور کے دوران ملٹری کالج آف انجینئرنگ کے کمانڈنٹ نے جنرل شیلڈز کو فوجیوں کو دیسی ساختہ مواد کاکھوج لگانے اور ا±نہیں ناکارہ بنانے اور نمودار ہوتے ہوئے نئے میدان جنگ اور آپریشنل خطرات سے نمٹنے کی تربیت دینے سے متعلق اپنے اقدامات سے آگاہ کیا۔ جنرل شیلڈز نے کہا کہ وہ دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد سے درپیش خطرے سے نمٹنے کے لئے دونوں ملکوں کے مشترکہ کوششوں پر بات چیت کے لئے پاکستانی رہنماو¿ں سے ملاقات کو سراہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان اور سی آئی ای ڈی او کے مابین مسلسل اشتراک کے منتظر ہیں۔ جے آئی ڈی او دیسی ساختہ دھماکہ خیزمواد کے انسداد کی دوطرفہ کوششوں اور تربیت میں اعانت کرتا ہے اور پاک فوج کو رسالپور میں دیسی ساختہ دھماکہ خیزمواد کے انسداد کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے اقدامات میں تعاون کرتا ہے۔